ایوان میں کچھ کو لیول پلئینگ فیلڈ دی جا رہی ہے کچھ کو نہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

0
109

ایوان میں کچھ کو لیول پلئینگ فیلڈ دی جا رہی ہے کچھ کو نہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ ایوان میں کچھ ممبران کو لیول پلئینگ فیلڈ دی جا رہی ہے کچھ کو نہیں۔سبطین خان نے کہا کہ میں پنجاب اسمبلی آگیا ہوں دیکھتا ہوں عوام کے منتخب نمائندوں کو اسمبلی میں داخلے سے کون روکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے کہا ہے کہ آج نومنتخب ارکان کے حلف کے علاوہ اسمبلی میں کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن فیصلہ کرلے اس کے مطابق ہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کا شیڈول دیں گے۔ ابھی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا بھی باقی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات اورقیدیوں کی وین بھی پہنچا دی گئی،پولیس کی جانب سے اسمبلی آنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اطراف واٹر کینن، بکتر بند گاڑیاں اور اینٹی رائٹس و ڈولفن فورس کے اہلکار سمیت 500 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے اطراف کی تمام سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں ہیںاورسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حلف برادری کیلئے ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ نومنتخب ارکان کے سواکسی کواسمبلی میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔