چیمپئنز لیگ، پیرس سینٹ جرمن کی ریئل سوسائڈاد کو شکست

0
188

چیمپئنز لیگ، کے راؤنڈ 16 کے پہلے مرحلے میں پیرس سینٹ جرمن نے ریئل سوسائڈاد کو 2-0 سے شکست دی ۔ پہلے ہاف میں ریئل سوسائڈاد کا کھیل پر غلبہ رہا جس وجہ سے پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کی ٹیم جس طرح سے کھیلنا چاہتی تھی اس طرح نہیں کھیل سکی۔ لیکن پھر بھی اس نے (پی ایس جی)نے جدوجہد کی ۔ ریئل سوسیڈاد کے کپتان میکل اویرزبال، انجری کے باعث نہیں کھیل سکے جو ٹیم کے لیے ایک دھچکا تھا۔ تاہم ان کے کوچ ایمانول الگواسل، امید کر رہے ہیں کہ اویرزبال اگلے میچ میں کھیل سکتے ہیں۔

Kylian Mbappe
Kylian Mbappe

پیرس سینٹ جرمن جو پہلے ہاف میں زیادہ اچھا نہیں کھیل سکا لیکن دوسرے ہاف میں پی ایس جی نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی اور بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ۔اور دوسرے ہاف کے 12 ویں منٹ تک کیلان ایمباپے اور بریڈلی بارکولا ، کی مدد سے دو گول داغ دیے ۔ جس کی وجہ سے انہیں گیم جیتنے میں مدد ملی۔

Bradley Barcola
Bradley Barcola,

کیلان ایمباپے جو انجری کے بعد کھیل رہے تھے ،انہوں نے کارنر کک کے بعد اپنا گول پچھلی پوسٹ پر گیند کو ٹیپ کرتے ہوئے کیا۔ وہ دوسرا گول بھی کرسکتے تھے مگر ریئل سوسیڈاد، کے گول کیپر، ایلکس ریمیرو ،نے کھیل کے شروع میں ایک اہم سیو کرتے ہوئے ایمباپے کو دوسرا گول کرنے سے روک دیا۔

پی ایس جی، فرانسیسی چیمپئن ہونے کے باوجود، ماضی میں چیمپئنز لیگ میں زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی ہے۔
پی ایس جی ، جو کہ قطر کی ملکیت ہے، نے حالیہ برسوں میں کھلاڑیوں اور تنخواہوں پر بہت زیادہ رقم خرچ کی ہے لیکن وہ چیمپئنز لیگ میں زیادہ کامیاب نہیں ہوئی۔ تاہم وہ کئی بار فرانسیسی لیگ ٹائٹل جیت چکے ہیں لیکن چیمپئنز لیگ نہیں جیت سکے۔ انہوں نے بہتر نتائج کی امید میں کئی مینیجرز بھی تبدیل کیے ۔
ان کے موجودہ مینیجر، لوئس اینریک، جنہوں نے 2014-15 میں بارسلونا کو چیمپئنز لیگ میں فتح دلائی، پی ایس جی کے ساتھ یورپ میں کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔
پی ایس جی کے اسٹار کھلاڑی کیلان ایمباپے ٹیم کے ساتھ اپنے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیوں کے باوجود مسلسل گول کر رہے ہیں۔
ایمباپے کا معاہدہ پیرس سینٹ جرمن کے ساتھ جلد ختم ہو رہا ہے، لیکن وہ اس سیزن میں پی ایس جی کے لیے اچھا کھیلنے اور گول کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
کیلان ایمباپے اس سیزن میں اپنے کلب کے لیے شاندار رہے ہیں، انہوں نے 30 میچ کھیلے اور 38 گولز کیے، جن میں 7 اسسٹ شامل تھے ۔ اس سے وہ یورپ کی ٹاپ فائیو لیگز میں سب سے زیادہ گول کرنے والی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ اپنے چیمپئنز لیگ کیریئر میں ایمباپے نے ، موناکو اور پی ایس جی دونوں کے لیے کھیلتے ہوئے، 68 میچوں میں کل 44 گول کیے ہیں۔

ان کے ریال میڈرڈ میں جانے کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں، لیکن انہوں نے ابھی تک اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
ریئل سوسیڈاد ،کے خلاف میچ میں ایمباپے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو انہوں نے ہدف پر اپنے سات میں سے چار شاٹس لگا کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ وہ اس سے بھی زیادہ گول کر سکتا تھا، لیکن ریال سوسیڈاد کے گول کیپر، ریمیرو نے کھیل کے شروع میں ہی اہم شاٹس بچائے۔
دوسری جانب ریئل سوسیڈادنے20 سالوں میں چیمپئنز لیگ میں اپنا پہلا ناک آؤٹ میچ کھیلا۔ مارچ 2023 کے بعد یورپی مقابلے میں یہ ان کی پہلی شکست تھی، جس سے سات ناقابل شکست میچوں کا سلسلہ ختم ہوا۔
نیو کیسل کے سابق مڈفیلڈر میرینو میچ کے دوسرے مرحلے میں ریئل سوسائڈڈ کے جیت کے امکانات کے بارے میں پراعتماد ہیں۔
ان کا ماننا ہے کہ اگرچہ وہ پہلے مرحلے میں دو گول سے ہار گئے تھے، لیکن پھر بھی وہ چیزوں کا رخ موڑ سکتے ہیں، خاص طور پر جب وہ اپنے مداحوں کے تعاون سے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہوں۔
میرینو کا خیال ہے کہ انہیں گول کرنے میں زیادہ موثر ہونے کی ضرورت ہے ۔ اگرچہ ، انہیں یقین ہے کہ اپنے کے مداحوں کی حمایت سے، وہ اس میں کامیاب ہوجائیں گے ۔