الیکشن کمیشن نےترقیاتی منصوبوں کی تشہیر پر چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سے جواب طلب کرلیا

0
59
الیکشن میں ہارنے والے امیدواروں کی ضمانت ضبط نہیں ہوگی،الیکشن کمیشن کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نےترقیاتی منصوبوں کی تشہیر پر چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سے جواب طلب کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران حکومتوں کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی تشہیرکا نوٹس لیتے ہوئے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سے جواب طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا کہ نگران حکومتیں ترقیاتی منصوبوں کی اشتہارات کی شکل میں مہم چلارہی ہیں، جس سے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد متاثر ہونے کا خدشہ ہے، سندھ میں گرین بس سروس مہم چلائی جارہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلے میں واضح کیا گیا کہ نگران حکومتیں قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنے کی پابند ہیں۔

تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو جاری مراسلے میں الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کو عام انتخابات کے انعقاد تک کسی بھی طرح کے ترقیاتی منصوبوں کی تشہیر سے روکنے کاحکم دے دیا۔