افکون کپ 2023،ڈی آر کانگو کی ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ جیتے بغیر کوارٹر فائنل تک رسائی
ڈی آر کانگو نے اتوار کو افریقہ کپ آف نیشنز میں مصر کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 8-7 سے شکست دی۔120 منٹ کے کھیل کے بعد کھیل 1-1 سے برابری پر ختم ہونے کے بعد گول کیپر لیونل ایمپاسی نے جیتنے والی پنالٹی کک پر گول کیا۔ دونوں ٹیموں نے افکون 2023 میں اپنے گروپ مرحلے کے تینوں میچ برابر کر دیے تھے۔ ڈی آر کانگو ٹورنامنٹ میں کوئی گیم جیتے بغیر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
میسچک ایلیا کے گول نے مصر کو 37 ویں منٹ میں ڈی آر کانگو کو برتری دلائی ۔اس سے پہلے ہاف ٹائم کے اسٹروک پر مصطفیٰ محمد نے پینلٹی اسپاٹ سے مصر کو برابر کر دیا۔ اضافی وقت کے پہلے ہاف میں مصر کے کھلاڑی محمد حمدی کو ریڈ کارڈ ملنے کی صورت میں مصر کو صرف 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔
محمد، جنہوں نے باقاعدہ وقت کے دوران پنالٹی اسکور کی تھی، شوٹ آؤٹ کے دوران اپنی پنالٹی کک سے محروم ہوگئے۔ ڈی آر کانگو کے دفاعی کھلاڑی آرتھر ماسوکو بھی کچھ ہی دیر بعد اپنی پنالٹی سے چوک گئے۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے سات سات پنالٹی پر گول کرنے کے بعد اسکور برابر رہا۔ اس کے بعدمصر کے گول کیپر، محمد ابو گبال، جسے گاباسکی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے اپنی پینالٹی کک کراس بار پر دے ماری ۔ اس کے بعد، ڈی آر کانگو کے گول کیپر، ایمپسی نے اگلی پنالٹی کک پر کامیابی سے گول کیا اور ڈی آر کانگو کی جیت کو یقینی بنایا،اور مصر کے لیے محمد صلاح کی غیر موجودگی نقصان دہ ثابت ہوئی ۔ ڈی آر کانگو اب جمعے کو کوارٹر فائنل میں گینی کے خلاف کھیلیں گے۔