Sunday, January 5, 2025
Homeبین الاقوامیمراکش کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 69 افراد ہلاک

مراکش کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 69 افراد ہلاک

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش کے ساحل پر کشتی الٹنے سے کم از کم 69 افراد ہلاک ہو گئے جن میں مالی کے 25 شہری بھی شامل تھے۔

فارس نیوز کے مطابق، مالی حکومت کے حکام نے بتایا ہے کہ مراکش کے پانیوں میں ایک کشتی کے ڈوبنے کے بعد کم از کم 69 پناہ گزین، جن میں 25 مالی کے شہری بھی شامل ہیں، ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ کشتی، جو مغربی افریقہ کے ساحلوں سے اسپین کے لیے روانہ ہوئی تھی، 80 پناہ گزینوں کو لے جا رہی تھی، جن میں سے صرف 11 افراد زندہ بچ سکے ہیں۔

بی بی سی نے کہا ہے کہ یہ کشتی چند روز پہلے ڈوبی تھی، لیکن مالی حکومت نے جمعرات کے روز اس کی اطلاع دی ہے۔

اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک بحران یونٹ علاقے میں بھیجا گیا ہے۔ مالی کئی سالوں سے شدت پسندوں اور علیحدگی پسندوں کے تنازعات میں الجھا ہوا ہے، جو 2020 اور 2021 میں دو بار بغاوت کا سبب بنے۔

رپورٹس کے مطابق یورپ اور امریکا میں موجود اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت کے بعد متاثرین نے حوصلہ پایا کہ وہ خطرناک سفر اختیار کریں جب کہ ان میں سے کچھ نے اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر ہی خطرناک سفر کیا۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this