الرئيسيةTop Newsدنیا کی 100 بااثر خواتین میں 2 پاکستانی خواتین بھی شامل،لسٹ جاری

دنیا کی 100 بااثر خواتین میں 2 پاکستانی خواتین بھی شامل،لسٹ جاری

Published on

spot_img

دنیا کی 100 بااثر خواتین میں 2 پاکستانی خواتین بھی شامل،لسٹ جاری

برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا کی 100 بااثر اور متاثرکن خواتین کی فہرست جاری کردی جس میں 2 پاکستانی خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بااثر اور متاثرکن خواتین میں پاکستان کی افروز نما اور نیہا منکانی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شمشال وادی کی افروز نما تین دپائیوں سے بھیڑ بکریاں چرا رہی ہیں، شمشال وادی میں جانوروں کو چرانے کا کام سیکھنے کی روایت دم توڑ رہی ہے، ہر سال چرواہے ریوڑ کو سطح سمندر سے 4,800 فٹ بلند چراگاہوں میں لے جاتے ہیں، جانور چرانے کے کام سے ہوئی آمدن سے بچوں کو تعلیم کے حصول کا موقع ملا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افروز نما وادی کی پہلی خاتون تھیں جوجوتوں کے جوڑے کی مالک بنی تھیں۔

اس کے علاوہ اس فہرست میں شامل ایک اور پاکستانی کا نام نیہا منکانی ہے جس نے گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کے لیے متاثرہ علاقوں کا سفر کیا تھا۔بی بی سی کے مطابق ملنے والی امداد کے ذریعے نیہا اور ان کی ٹیم نے 15,000 سے زیادہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو زندگی بچانے والی کٹس اور دیگر سامان مہیا کیا۔

فہرست میں امریکا کی سابق خاتون اول مشعل اوبامہ اور انسانی حقوق کی وکیل ایمل کلونی بھی شامل ہیں۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this