Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsوزیراعلیٰ پنجاب کی سرکاری گاڑی کے نئے ٹائروں پر 2 کروڑ 73...

وزیراعلیٰ پنجاب کی سرکاری گاڑی کے نئے ٹائروں پر 2 کروڑ 73 لاکھ روپے خرچ ہوں گے

Published on

وزیراعلیٰ پنجاب کی سرکاری گاڑی کے نئے ٹائروں پر 2 کروڑ 73 لاکھ روپے خرچ ہوں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرکاری گاڑی کے ٹائروں کی تبدیلی کے لیے محکمہ خزانہ سے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل سےگفتگو کے دوران بتایا کہ سرکاری گاڑی کے لیےگرانٹ طلب کرنا معمول کی بات ہے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ سرکاری گاڑی کی مرمت معمول کا کام ہے، اسے وزیر اعلی سے منسوب کرنا شرمناک حرکت ہے.

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سی ایم آفس معمول کے مطابق گاڑیوں کی مرمت اور پارٹس تبدیل کراتاہے،مرسیڈیز کار کا ٹائر 10ہزار کلومیٹر کے بعد تبدیل ہوتاہے۔جبکہ مذکورہ گاڑی کے ٹائر 29 ہزار کلومیٹر چل چکے ہیں.

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ٹائروں کی تبدیلی کے لیے بھی مریم نواز کو مشکل سے قائل کرنا پڑا کیوں کہ ایک بار دوران سفر ایک ٹائر برسٹ بھی ہوچکا تھا جو ایک خطرناک بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معلوم یہ ہوا تھا کہ وزیراعلیٰ کی مذکورہ گاڑی کے ٹائر آخری مرتبہ اکتوبر 2022 میں تبدیل ہوئے تھے اور اُس وقت بھی ان کی قیمت کچھ کم نہیں بلکہ 2 کروڑ 34 لاکھ روپے تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کے پاس کہنےکو کچھ نہیں تو انہوں نے ٹائروں پر شور بپا کردیا ہے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this