Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانوزیراعلیٰ مریم نواز کی سکیورٹی سکواڈ گاڑی کی مبینہ ٹکر سے نوجوان...

وزیراعلیٰ مریم نواز کی سکیورٹی سکواڈ گاڑی کی مبینہ ٹکر سے نوجوان جاں بحق

Published on

spot_img

وزیراعلیٰ مریم نواز کی سکیورٹی سکواڈ گاڑی کی مبینہ ٹکر سے نوجوان جاں بحق

وزیراعلیٰ مریم نواز کے پروٹوکول سکیورٹی سکواڈ کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا،نوجوان کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نارووال کا کہنا ہے کہ نوجوان آج صبح نارووال کے علاقے چندووال میں وزیراعلیٰ کی سکیورٹی سکواڈ کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے جاں بحق ہوا۔

وزیراعلیٰ کی سکیورٹی کیلئے گاڑیاں کرتارپور جارہی تھیں جب مبینہ طور پر ایلیٹ فورس کی گاڑی اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس سے نوجوان ابوبکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت موٹر سائیکل سے ٹکر سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار کی تلاش جاری ہے۔

پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کے لواحقین کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر رہے ہیں اور تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج کرتار پورکا دورہ کرنا تھا اور بیساکھی میلے کی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ کرتاپور سے قبل ریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ اور کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدرشیرازی نے نے گوردوارہ کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔گوروارہ کے منتظمین اور سکھ یاتریوں سے ملاقات بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سکھ برادری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہر قسم کی سیکورٹی فراہم کی جائیگی۔منتظمین گوردوارہ نے پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظاما ت پر اطمینان کااظہار کیا اور کہا کہ مقامی پولیس و انتظامی مکمل الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے ۔

ریجنل چیف پولیس آفیسر نے گوردوارہ کے داخلی و خارجی راستوں کا مکمل معائنہ کیا او ر ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو مکمل بریفنگ دی اور مشکوک افراد پر کڑی نظررکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت چینی انجینئرز اور اہلکاروں کے لیے 37 بلٹ پروف گاڑی خریدے گی

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this