اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ عوام کے پیسے سے چلنے والا ہر ادارہ عوام کا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد میں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ عوام کے پیسے سے چلنے والا ہر ادارہ عوام کا ہے.انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں اور کارروائیوں کی معلومات عوام تک پہنچتی ہے، معلومات ایک مؤثر ہتھیار ہے، عوام تک معلومات کو پہنچانا اچھا اقدام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری مرضی نہیں کہ آپ کو معلومات دیں یا نہ دیں، معلومات کا آپ تک پہنچنا آپ کا حق بن چکا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ مثبت روشنی دکھانے سے ہی معاشرہ تبدیل ہوسکتا ہے، کورٹ رپورٹ عدالتی کارروائیوں کی معلومات عوام تک پہنچانے کا ذریعہ ہیں، شہری کی حیثیت سے کسی بھی معلومات کا حصول آپ کا استحقاق ہے۔