Tuesday, January 7, 2025
HomeTop Newsبانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلی خیبرپختونخواہ...

بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلی خیبرپختونخواہ نامزد کر دیا

Published on

بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلی خیبرپختونخواہ نامزد کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلی خیبرپختونخواہ نامزد کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے لئے ڈاکٹر امجد علی، مشتاق غنی اور علی امین گنڈا پور موسٹ فیورٹ ترین امیدوار قرار دیئے گئے تھے۔

تاہم پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مطلوبہ اکثریت حاصل کرکے صوبے میں مسلسل تیسری بار اپنی حکومت بنانے کے لیے پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈا پور کے وزیر اعلی بننے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا کیوں کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد امیدواروں نے صوبے کے کئی اضلاع میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں حاصل کی ہیں، وہ چترال، ایبٹ آباد، سوات، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، مردان اور بنوں کی تمام نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

بتایا جارہا ہے کہ حکومت بنانے کے لیے 145 رکنی کے پی صوبائی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 73 نشستیں درکار ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے پہلے ہی صوبائی اسمبلی میں 90 نشستیں حاصل کرلی ہیں، اس کا مطلب ہے پی ٹی آئی نے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے اور صوبے میں اپنے بل بوتے پر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے، حکومت بنانے کیلئے اب انہیں دوسری جماعتوں کی سیٹوں کی بھی ضرورت نہیں۔

یہ تیسرا موقع ہے کہ پی ٹی آئی صوبے میں اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے حکومت بنائے گی،پی ٹی آئی نے پہلی بار 2013 میں پرویز خٹک کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنائی، دوسری بار جب پارٹی نے صوبے میں اپنی حکومت بنائی تو 2018 میں محمود خان کو وزیراعلی کا عہدہ دیا گیا۔

معلومات کے مطابق علی امین گنڈا پورڈیرہ اسماعیل خان سے وزیراعلی بننے والے تیسرے رکن صوبائی اسمبلی ہوں گے ان سے پہلے مفتی محمود اور سردار عنایت اللہ خان گنڈا پور دونوں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے صوبے کے چیف ایگزیکٹو رہ چکے ہیں جب کہ سردار علی امین گنڈا پور کے پی میں پی ٹی آئی کے پہلے دور میں صوبائی وزیر تھے، وہ مرکز میں اس کے دور میں وفاقی وزیر بنے۔

تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے والد میجر (ر) امین اللہ گنڈا پور انتقال کرگئے

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this