Wednesday, November 27, 2024
Homeافغانستانجنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 2 فوجی اہلکار ہلاک

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 2 فوجی اہلکار ہلاک

Published on

spot_img

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاکستان فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ضلع خیبر میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مسلح شخص ہلاک ہوگیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں دو مختلف واقعات میں ایک شدت پسند اور پاکستان فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، بارودی سرنگ دھماکے میں فوج کے دو اہلکار سپاہی بنارس اور سپاہی کریم ہلاک ہوگئے، 23 سالہ ہلاک سپاہی بنارس خان کا تعلق اورکزئی جبکہ 23 سالہ سپاہی عبدالکریم کا تعلق خیبر سے تھا۔

دوسری جانب ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شدت پسند ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ فوج نے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ حملے کی ذمہ داری کالعدم جہادی تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔ میڈیا کو جاری کردہ بیان میں ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کی ولسوالی سرویکئی کے علاقے چگملائی تنگہ میں تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین نے ایف سی کی گشتی پارٹی پر مائن بلاسٹک کیا جس میں دو اہلکار ہلاک ہوئےـ.

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this