Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلفٹ بالایشین کپ قطر 2023:عمان اور کرغستان ٹورنامنٹ سے باہر

ایشین کپ قطر 2023:عمان اور کرغستان ٹورنامنٹ سے باہر

Published on

ایشین کپ قطر 2023، عمان اور کرغیز جمہوریہ ٹورنامنٹ سے باہر

دوحہ :عبداللہ بن خلیفہ اسٹیڈیم میں عمان اور کرغیز جمہویہ کے درمیان کھیلے جانے والے دلچسپ میچ میں ، عمان کو ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے کرغیز جمہوریہ کے خلاف فتح درکار تھی۔ تاہم عمان نے اچھی شروعات کی، کرغیز جمہوریہ کے گول کیپر، ارژان توکوتائیف، جمیل ال یحمادی کی فری کِک کو نہ روک سکے جس سے الغسانی کو گول کرنے کا موقع ملا، اور اس نے کامیابی سے گیند کو جال میں ڈال دیا۔اور یوں کھیل کے آٹھویں منٹ میں الغسانی نے عمان کی جانب سے گول کردیا۔
ایشین کپ قطر 2023، عمان اور کرغیز جمہوریہ ٹورنامنٹ سے باہر
گول کرنے کے بعد عمان نے کھیل پر کنٹرول حاصل کر لیا اور جمہوریہ کرغیز کو عمان کو ایک اور گول کرنے سے روکنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑی۔ تاہم 27ویں منٹ میں کرغز جمہوریہ کے پاس برابری کا ایک اچھا موقع تھا جب گلزیگیت علیکولوف نے گیند فرخات موسابیکوف کو دے دی، لیکن موسابیکوف نے کراس بار پر ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے، عمان نے تقریباً ایک بار پھر گول کر دیا جب احمد الکعبی نے فری کک لی، لیکن کرغیز گول کیپر توکوتائیف نے گیند کو کلیئر کر کے عمان کو اپنی برتری دگنی کرنے سے روک دیا۔

ایشین کپ قطر 2023، عمان اور کرغیز جمہوریہ ٹورنامنٹ سے باہر
دوسرے ہاف میں جمہوریہ کرغیز ٹیم مزید عزم کے ساتھ میدان میں اتری۔ کرغیز ٹیم کا خیال تھا کہ انہوں نے گول کر کے برابری حاصل کر لی ہے لیکن متبادل کھلاڑی بیکناز الماز بیکوف نے گیند کو پینلٹی باکس میں کراس کیا، اور فارورڈ کوجو نے اسے جال میں پہنچا دیا۔ تاہم، (ویڈیو اسسٹنٹ ریفری) سے کھیل کا جائزہ لینے کے بعد،اسے گول تسلیم نہیں کیا گیا ۔
ایشین کپ قطر 2023، عمان اور کرغیز جمہوریہ ٹورنامنٹ سے باہر
عمان کی جانب سے عبدالرحمن المشافی اور ارشد العلوی دونوں نے گول کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، کرغیز جمہوریہ کے کھلاڑی کوجو نے خالد البرائیکی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیل کے 80 ویں منٹ میں گول کرکے کھیل برابر کر دیا۔
ایشین کپ قطر 2023، عمان اور کرغیز جمہوریہ ٹورنامنٹ سے باہر
یوں ایک دلچسپ مقابلہ اپنے اختتام کو پہنچا ۔دونوں ٹیموں نے فاتحانہ گول کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ مگر بدقسمتی سے، کوئی بھی ٹیم ایسا کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، اور اس طرح دونوں ٹیموں کا ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہوا ۔ تاہم انڈونیشیا کو اس نتیجے سے سب سے زیادہ فائدہ ہوا کیونکہ وہ اپنے اپنے گروپوں میں تیسرے نمبر پر رہنے والی سرفہرست چار ٹیموں میں سے ایک کے طور پر راؤنڈ آف 16 تک پہنچ گئی۔
ایشین کپ قطر 2023، عمان اور کرغیز جمہوریہ ٹورنامنٹ سے باہر

ایشین کپ قطر 2023،بحرین نے اردن کو ہرا کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرایشین کپ: “گرین شرٹس” عمانی نیٹ سے بہترین آغاز کی منتظر ہے

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this