Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsانتخابات 8 فروری 2024ء کو ہوں گے،سیکورٹی کی صورتحال میں مزید بہتری...

انتخابات 8 فروری 2024ء کو ہوں گے،سیکورٹی کی صورتحال میں مزید بہتری لائیں گے،مرتضیٰ سولنگی

Published on

spot_img

الیکشن کی کوریج کے لئے فارن میڈیا کی پاکستان آنے کے حوالے سے معلومات وزارت خارجہ اور الیکشن کمیشن فراہم کریں گے، نگران وزیر اطلاعات

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) – این این آئی۔ 10 جنوری2024ء) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات 8 فروری 2024ء کو ہوں گے،سیکورٹی کی صورتحال میں مزید بہتری لائیں گے،الیکشن کی کوریج کے لئے فارن میڈیا کی پاکستان آنے کے حوالے سے معلومات وزارت خارجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان فراہم کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ نگران کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد سے مسلسل الیکشن کمیشن سے رابطے میں ہیں، الیکشن کمیشن سے روزانہ رابطہ ہوتا ہے، الیکشن کمیشن آمد معمول کے رابطے کا حصہ ہے۔مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ میری چیف الیکشن کمشنر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، انتخابات 8 فروری 2024ء کو ہوں گے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ ہم نے خراب ترین حالات میں بھی الیکشن کرائے ہیں، موجودہ صورتحال 2008ء اور 2013ء سے بہت بہتر ہیں،سیکورٹی کی صورتحال اس میں مزید بہتری لائیں گے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ الیکشن کی کوریج کے لئے فارن میڈیا کی پاکستان آنے کے حوالے سے معلومات وزارت خارجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان فراہم کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے اعلان کے بعد انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ تمام جماعتیں اپنی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 15 جنوری کو مسلم لیگ (ن) نے بھی جلسہ کا اعلان کیا ہے، انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔

انہوںنے کہاکہ انٹرنیٹ کے حوالے سے ٹیکنیکل مسائل نگران حکومت سے پہلے بھی آتے رہے ہیں، حال ہی میں انٹرنیٹ کی خرابی کی وجہ تکنیکی تھی، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوںنے کہاکہ انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے مزید تفصیلات پی ٹی اے سے معلوم کی جا سکتی ہیں، وزارت داخلہ کا قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے۔ انہوںنے کہاکہ رولز آف بزنس کے تحت جب کوئی وزیر نہیں ہوتا تو متعلقہ وزارت وزیراعظم کے پاس ہوتی ہے۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ سینیٹ کی قرارداد پر وفاقی وزیر کا تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔ نگران سے سوال کیاگیاکہ ملک کے وزیر داخلہ کا تقرر تاحال کیوں نہیں کیا گیا جس پر مرتضیٰ سولنگی نے جواب دیاکہ اس وقت نگران وزیراعظم 11 وزارتوں کے انچارج ہیں،وزارت داخلہ کے انچارج بھی نگران وزیراعظم ہی ہیں۔
حکومت کا فری لانسرزکی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا اعلان

Latest articles

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

More like this

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...