Friday, January 10, 2025
Homeسائنس اور ٹیکنالوجیاسمارٹ موبائل فون بنانے چینی کمپنی ون پلس نے سال 2024 کا...

اسمارٹ موبائل فون بنانے چینی کمپنی ون پلس نے سال 2024 کا اپنا پہلا فون ون پلس ایس 3 متعارف کرادیا۔

Published on

ون پلس ایس 3 کو اوپو کے بنائے گئے آپریٹنگ سسٹم کلرز او ایس 14 کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو کہ گوگل کے اینڈرائیڈ 14 کی طرح کام کرتا ہے۔

فون کو 7۔6 انچ اسکرین جب کہ تین بیک کیمروں اور ایک سنگل سیلفی کیمرا کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ون پلس ایس 3 کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا جب کہ بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50، دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔فون کو 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

ون پلس ایس 3 میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس مین اسنیپ ڈریگن کی چپ دی گئی ہے۔فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 100 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کو محض 27 منٹ میں زیرو سے 100 فیصد چارج کیا جا سکے گا۔

فون کو ابتدائی طور پر صرف چین میں پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔
فون کے 12 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ روپے تک جب کہ 16 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 30 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
موبائل فون کا متبادل آگیا، اشاروں سے ٹیکنالوجی ہاتھوں پر ناچے گی

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this