Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس: آرمی چیف عاصم منیر کا فیصلہ کن اعلان

Zero tolerance against terrorism Army Chief Asim Munir's decisive announcement

Zero tolerance against terrorism Army Chief Asim Munir's decisive announcement

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جہاں بھی ہوں، بروقت اور انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں علمائے کرام سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے واضح کیا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، اور اس حوالے سے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک کے اندر کسی بھی بیرونی واقعے کو بنیاد بنا کر تشدد یا انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم داخلی امن و استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے علماء کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذہبی قیادت معاشرے میں ہم آہنگی، برداشت اور اتحاد کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

  ملاقات میں ملک میں امن، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا۔ علماء نے مذہب کے نام پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مولانا زاہد عباس کاظمی نے کہا کہ افواج پاکستان کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے ہیں اور وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے ملکی دفاع کے لیے قربانیوں کے تسلسل کا عزم دہرایا، جبکہ مولانا الطاف حسین نے افغان جارحیت کے خلاف پاک فوج کے مؤثر جواب کو سراہا۔

 ملاقات کے اختتام پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ادھر حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے پیش نظر آپریشن غضب الہٰق میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

Tags: آپریشن غضب الہٰق چیف آف ڈیفنس فورسز علامہ شبیر حسن میثمی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،چیف مولانا الطاف حسین مولانا زاہد عباس کاظمی

Post navigation

Previous: سعودی عرب کا ایران کو دو ٹوک پیغام: صبر ختم ہونے کو، جوابی کارروائی کا واضح اشارہ
Next: گیس فیلڈ پر وار، ٹرمپ کا الٹی میٹم: ایران نے قدم بڑھایا تو سخت انجام ہوگا

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.