یوراج سنگھ نے اپنی آل ٹائم پلیئنگ الیون کے لیے صرف ایک پاکستانی کرکٹر کا انتخاب کیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق سابق مڈل آرڈر بلے باز یوراج سنگھ نے اپنی آل ٹائم پلیئنگ الیون کا انکشاف کیا ہے جب ان کی قیادت میں ہندوستانی چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 جیتنے کے بعد صرف ایک پاکستانی کرکٹر کو اپنی مثالی ٹیم کا حصہ بنایا۔
بین الاقوامی(402) میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والے یوراج کو اب تک کے بہترین مڈل آرڈر بلے بازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007 اور ون ڈے ورلڈ کپ 2011 میں اپنی کارکردگی کے لیے بھی جانا جاتا ہے، دونوں میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کی۔
حال ہی میں، یوراج نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ڈیبلیو سی ایل جیت لیا میچ کے بعد بائیں ہاتھ کے بلے باز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی آل ٹائم پلیئنگ الیون کا انکشاف کیا۔
لیجنڈری سچن ٹنڈولکر، تین بار ورلڈ کپ جیتنے والے رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی اور روہت شرما کو ٹاپ آرڈر بلے بازوں کے طور پر چنا گیا جبکہ اے بی ڈی ویلیئرز، ایڈم گلکرسٹ اور اینڈریو فلنٹوف نچلے مڈل آرڈر کے کھلاڑی تھے۔
صرف ایک پاکستانی کھلاڑی، سوئنگ کے سلطان، وسیم اکرم نے یوراج کی آل ٹائم پلیئنگ الیون میں جگہ بنائی۔
یوراج سنگھ کی آل ٹائم پلیئنگ الیون
سچن ٹنڈولکر، روہت شرما، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز، ایڈم گلکرسٹ، اینڈریو فلنٹاف، وسیم اکرم، شین وارن، متھیا مرلی دھرن، گلین میک گرا