Thursday, February 6, 2025
HomeTop Newsنو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بلاول بھٹو کو ناشتے...

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بلاول بھٹو کو ناشتے کی دعوت دے دی

Published on

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناشتے پر مدعو کیا ہے۔ بلاول نے کہا کہ وہ اس تقریب میں شرکت کریں گے کیونکہ ان کا خاندان اور ان کی والدہ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، بھی اس تقریب میں شرکت کیا کرتی تھیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں ہیں، اس لیے ان کا امریکی حکام کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرکاری ملاقات کا ارادہ نہیں ہے۔ بلاول نے کہا کہ وہ بے نظیر بھٹو کے پرانے دوستوں سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جوہری اور میزائل ٹیکنالوجی پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی والدہ بے نظیر بھٹو کی طرف سے پاکستانی قوم کے لیے تحفہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل قریب میں حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بلاول نے پیکا آرڈیننس کے حوالے سے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اس قانون کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کے ساتھ کام کرتے ہوئے متعدد ترامیم پیش کیں، جس سے قانون میں بہتری آئی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اس قانون سازی کے دوران صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں سے مشاورت کی جاتی تو یہ بہتر ہوتا۔

بلاول بھٹو نے 26ویں آئینی ترمیم کے تنازع پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کا اختیار ہے کہ وہ اس ترمیم کو واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دوسرا ادارہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتا اور سب کو آئین پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

Latest articles

پی سی بی نے سہ فریقی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

نعمان علی آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات...

آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ باولر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق چیمپئن آسٹریلیا کوچیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل...

حسینہ واجد اپنے والد کا گھر جلتا ہوا دیکھ کر زار و قطار رو پڑیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد ڈھاکا میں اپنا...

More like this