Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلانڈر 19 کپ 2024، بنگلہ دیش سپر سکس مرحلے میں پہنچ گیا

انڈر 19 کپ 2024، بنگلہ دیش سپر سکس مرحلے میں پہنچ گیا

Published on

انڈر 19 کپ 2024، بنگلہ دیش سپر سیکس مرحلے میں پہنچ گیا

بنگلہ دیش نے امریکہ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔ عارف اسلام نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، جس نے بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ میں دوسری جیت حاصل کرنے میں مدد کی۔ امریکہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جبکہ بنگلہ دیش کے تین ٹاپ بلے بازوں نے اچھی شروعات کی لیکن وہ اپنے آغاز کو بڑے اسکور میں تبدیل نہ کر سکے۔بنگلہ دیش کا اسکور 100 تک پہنچنے سے پہلے تین وکٹیں گنوانے کے باوجود اسلام اور احرار امین نے مضبوط شراکت قائم کی جس نے کھیل کے نتائج کو مثبت اثر ڈالا ۔ عارف الاسلام اور احرار امین کی جوڑی اس وقت تک ناٹ آؤٹ رہی جب تک بنگلہ دیش کا مجموعی اسکور 200 رنز تک نہ پہنچ گیا۔اور 2 4 ویں اوور میں آرین ناڈکرنی نے اس شراکت کو توڑتے ہوئے احرار امین کو آؤٹ کر دیا ۔ اس کے فوراً بعد عارف اسلام نے اپنی سنچری مکمل کی لیکن آریہ گرگ نے انہیں 103 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد محمد شہاب جیمز نے اننگز کے اختتام پر کچھ تیز رنز بنا کر بنگلہ دیش کے مجموعی اسکور کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 291 تک پہنچا دیا، جو کہ امریکہ کے لیے ایک مشکل ہدف تھا ۔

انڈر 19 کپ 2024، بنگلہ دیش سپر سیکس مرحلے میں پہنچ گیا

جواب میں، یو ایس اے کی شروعات سست تھی، بھاویہ مہتا جلد آؤٹ ہوگئے۔ لیکن انہوں نے ٹیم کو ایک مستحکم پلیٹ فارم مہیا کیا ۔ پرناو چیٹی پالائم نے محتاط اننگز کھیلی، یو۔ایس۔اے کی ٹیم مطلوبہ رن ریٹ پورا نہ اتر سکی ۔ اسلام نے 24ویں اوور میں کریز پر سدھارتھ کاپا کوآؤٹ کیا ، جس سے چیٹی پالائم کا اعتماد بھی متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں وہ دو اوورز کے بعد ہی 57 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے ۔
اتکرش سریواستو کے 48 گیندوں پر 37 رنز کے باوجود، امریکہ مطلوبہ ہدف تھ پہنچنے میں ناکام رہا ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محفوظ الرحمٰن ربی نے چار وکٹیں حاصل کیں اور بنگلہ دیش نے 48ویں اوور میں یو۔ایس۔اے کی آل ٹیم کو آؤٹ کرکے 121 سے شاندار کامیابی حاصل کی ۔
بنگلہ دیش کے کپتان محفوظ الرحمان ربی نے کھیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ :۔
“ہمارے بلے بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن ہماری باؤلنگ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر ایکسٹرا کو کم کرنے کے لیے۔ سپر سکس مرحلے میں ہمیں اپنی بولنگ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔”

شادی ہو یا نو بال شعیب ملک 3 دفعہ کرتے ہیں

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this