Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsیہ ابلیس کا فیصلہ ہے، بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں...

یہ ابلیس کا فیصلہ ہے، بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزا ملنے کے بعدصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

Published on

یہ ابلیس کا فیصلہ ہے، بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزا ملنے کے بعدصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے عدت نکاح کیس کے فیصلے کو ابلیس کا فیصلہ قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ اب عوام نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے رب نے قرآنِ پاک میں عدت سے متعلق پہلے ہی بتا دیا ہے، یہ ابلیس کا فیصلہ ہے، یہ غیرت اور بےغیرتی کی جنگ ہے،انہوں نے کہا کہ فیصلہ اب عوام نے کرنا ہے۔

عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ عدت کیس مجھے ذلیل کرنے کے لئے بنایا گیا،عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،مر جاؤں گا کبھی ڈیل نہیں کروں گا، نہ ڈیل کی اور نہ ہی کروں گا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ چاہ رہے ہیں ڈیل ہو میں جیل کے اندر مر جاؤں گا ڈیل نہیں کروں گا،اس قسم کے کیس میں پہلی دفعہ ہو رہا ہے کہ مجھے ذلیل کرنے کے لئے سزا دی گئی ،عمران خان نے مزید کہا کہ سائفر میں سزا دی،توشہ خانہ میں سزا دی،9 مئی کے کیسز میں اب میرے خلاف کارروائی کرنا چاہ رہے ہیں،9 مئی کو تو میں جیل میں تھا ،مجھ پر 200 کیس بنائے گئے، آج تک کسی کے خلاف اتنے کیسز نہیں بنائے گئے،نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا ،جے آئی ٹی بنی ، لیکن سب کیسز ختم کردیے گئے،شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے کا مضبوط کیس تھا ختم کیا گیا، نہ ڈیل کی نہ کروں گا ، 400 ڈرون ہوئے ان میں سے کوئی بولا ہی نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا۔عدالت نے سابق وزیراعظم اور سابقہ خاتون اول کے خلاف عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ سنادیا، اپنے فیصلے نے عدالت نے نکاح کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7،7 سال قید کی سزا سنادی اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دے دیا۔

Latest articles

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

امریکا کا یوکرین کے لئے مزید 500 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی مدت کے خاتمے...

More like this