
The training camp of the national hockey team to prepare for the Nations Cup has started in Islamabad
اس ماہ کے آخر میں پولینڈ میں شروع ہونے والے نیشنز کپ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ ہاکی کیمپ کے لیے 27 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ اس کیمپ میں اذلان شاہ کپ کھیلنے والی ٹیم کے تمام 18 کھلاڑی بھی شریک ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم کا کیمپ 19 مئی تک نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا پھر پاکستان ہاکی ٹیم 20 مئی کو ہالینڈ روانہ ہوگی جہاں پر کیمپ ایک ہفتے ڈچ کوچ رولینٹ آلٹمنز کی نگرانی میں لگایا جائے گا.