Saturday, October 5, 2024
HomeTop Newsحکومت نے یکم اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی...

حکومت نے یکم اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

حکومت نے یکم اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق اگلے پندرہ دن تک ہو گا۔

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے راحت کی سانس،وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرقیادت حکومت نے پیر کو یکم اکتوبر سے اگلے پندرہ دن تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان کیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی ہے۔

ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ اب پیٹرول کی قیمت 247.03 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 246.29 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کا بھی اعلان کیا جس سے نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔یہ کمی اگلے پندرہ دن کے لیے موثر ہو گی، جس سے صارفین کو عارضی ریلیف ملے گا کیونکہ ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ چند ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مرحلہ وار نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ 15 ستمبر کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 31 اگست کو وفاقی حکومت نے پیٹرول 1.86 روپے اور ڈیزل 3.32 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اس سے قبل 15 اگست کو پیٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

یکم جون 2024 سے لے کر اب تک حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا چکی ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments