Thursday, February 13, 2025
HomeTop Newsدہشت گردی کےخلاف پوری قوم متحد اور افواج کے شانہ بشانہ کھڑی...

دہشت گردی کےخلاف پوری قوم متحد اور افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر داخلہ

Published on

دہشت گردی کےخلاف پوری قوم متحد اور افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر داخلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے میر علی کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے پر شدید اظہار مذمت کیا اور دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے دوران شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کیپٹن محمد احمد بدر سمیت 7 جوانوں کی بہادری کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے جرأت کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، وطن عزیز کے امن کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہدا ہمارا افتخار ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور دکھ کی گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 2 افسران اور 5 جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

Latest articles

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان کی مشترکہ پریس کانفرنس

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان جاری...

فیصل مسجد جانے سے گریز کریں، امریکی سفارت خانے کا اپنے شہریوں کو انتباہ

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو...

یوکرین جنگ کے خاتمہ کی کوششیں: ٹرمپ اور پیوٹن سعودی عرب میں ملاقات کریں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں اپنے روسی ہم...

یوکرین میں ہونے والے امن مذاکرات میں یورپ کی شمولیت ضروری ہے، جرمن وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ یوکرین...

More like this