Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹانگلینڈ کےبلے باز کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک

انگلینڈ کےبلے باز کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک

انگلینڈ کےبلے باز کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے بلے باز زیک کرولی کے اکتوبر میں دورہ پاکستان سے محروم ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان کی ٹوٹی ہوئی انگلی کو سرجری کی ضرورت ہے۔

انگلینڈ کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، جس کا آغاز 7 اکتوبر سے ملتان میں ہوگا دوسرا ٹیسٹ 15 سے 19 اکتوبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی راولپنڈی 24 سے 28 اکتوبر تک کرے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2025 کا حصہ ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ انگلینڈ کا دو سال میں پاکستان کا دوسرا دورہ ہوگا انہوں نے آخری ٹیسٹ سیریز دسمبر 2022 میں 3-0 سے جیتی تھی۔

دورہ پاکستان سے قبل انگلینڈ اس ماہ کے آخر میں سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ کھیلے گا اور توقع ہے کہ زیک کرولی انگلی ٹوٹنے کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو جائیں گے۔

ٹاپ آرڈر بلے باز ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میچ کے دوران کیچ لینے کی کوشش کے دوران انجری کا شکار ہو گئے، جس کی وجہ سے وہ جاری دی ہنڈریڈ سے باہر ہو گئے۔

چھبیس سالہ کرکٹر نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف شاندار ریکارڈ قائم کیا، انہوں نے آٹھ اننگز میں 69.37 کی شاندار اوسط سے 555 رنز بنائے.

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان کے کیریئر کا بہترین اسکور 267 بھی 2020 میں پاکستان کے خلاف حاصل کیا گیا تھا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments