Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو 9...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ہفتہ کو برائن لارا اسٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوران یوگنڈا کو 9وکٹوں سے شکست دی۔

ہدف (41)کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 5.2 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا.

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ڈیون کونوے 15 گیندوں پر 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یوگنڈا کی جانب سے ریاضت علی شاہ نے فن ایلن کو آؤٹ کرنے کے بعد واحد وکٹ حاصل کی جنہوں نے 17 گیندوں پر 9 رنز بنائے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یوگنڈا کی ٹیم 18.4 اوورز میں صرف 40 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تجربہ کار تیز گیند باز ٹم ساؤتھی نے 4 وکٹیں حاصل کیں اس دوران مچل سینٹنر، ٹرینٹ بولٹ اور راچن رویندرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

کینتھ ویسووا یوگنڈا کے واحد بلے باز تھے جو 18 گیندوں میں 11 رنز بنا کر ڈبل فیگر میں پہنچے۔

دونوں ٹیمیں پہلے ہی سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہیں کیونکہ افغانستان اور ویسٹ انڈیز نے گروپ سی سے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments