Wednesday, December 11, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: سعودی عرب کے سفیر نے پاکستان کرکٹ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: سعودی عرب کے سفیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بڑا اعلان کر دیا

Published on

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سعودی عرب کے سفیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بڑا اعلان کر دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے اتوار کو اعلان کیا کہ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم اس ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتتی ہے تو وہ اگلے سال حج پر شاہی مہمان ہوں گی۔

پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، میزبان امریکہ، آئرلینڈ اور کینیڈا کے ساتھ ہے اور وہ 6 جون کو ڈیلاس میں اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔

اتوار کو جاری ہونے والے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں اعلیٰ سعودی سفارت کار نے میگا کرکٹ گالا کے لیے مین ان گرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مالکی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اپنے بھائیوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ انشاء اللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیت جائیں گےپاکستانی عوام ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔

میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم اگلے سال حج پر شاہی مہمان ہوگی۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ
بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، اعظم خان، شاداب خان، فخر زمان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، ابرار احمد، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

Latest articles

شاہین آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی...

جارج لنڈے کی بدولت، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جارج لنڈے نے 48 رنز کی تیز رفتار...

جنوبی افریقہ کا پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق منگل کو کنگس میڈ میں پاکستان کے خلاف...

محمد سراج، ٹریوس ہیڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج اور آسٹریلیا...

More like this