شین واٹسن پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار

0
96
شین واٹسن پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار
شین واٹسن پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار

شین واٹسن پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابق جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

42 سالہ اس وقت جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کر رہے ہیں کوچز کے حوالے سے جلد فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب مائیک ہیسن، اور ڈیرن سیمی، بھی کوچنگ کے کردار کے امیدواروں میں شامل ہیں۔

ہیسن، اور سیمی، اس وقت جاری پی ایس ایل کے دوران بالترتیب اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

دریں اثنا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سر ویوین رچرڈز کو مینٹر شپ کے لیے غور کیا جا رہا ہے۔

محسن نقوی، کی قیادت میں پی سی بی کرکٹ ٹیم کے لیے مضبوط کوچنگ اسٹاف مقرر کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے تاہم، معروف کوچز کا تقرر ایک مشکل کام ہوگا کیونکہ ان میں سے اکثر پوری دنیا کی لیگز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپریل کے دوسرے ہفتے میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پوٹک، جنہیں نومبر 2023 میں اپنے محکموں میں تبدیلی کے بعد لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) منتقل کیا گیا تھا انہوں نے رواں سال جنوری میں اپنے عہدے چھوڑ دیے تھے۔

پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ تمام فریقین کے درمیان خوش اسلوبی سے کیا گیا۔