
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق شمعون ہدایت، خضر ایاز تھیبو اور ایشیل آصف نے جمعرات کو یونین کلب میں چوتھی گیٹورڈ ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں ٹائٹل جیت لیے۔
مینز سنگلز کے فائنل میں شمعون نے ثاقب ضیاء کو 2-6، 7-6، 10-7 سے شکست دی۔
انڈر 15 سنگلز کے فائنل میں ایشیل نے نبراس ملک کو 4-2، 2-4، 5-3 سے زیر کیا۔
اور انڈر 13 سنگلز کے فائنل میں خضر نے امان شیخ کو 5-3, 4,1 سے شکست دی۔