Monday, February 17, 2025
Homeپاکستانناران میں گلیشیئر گرنے کی وجہ سے متعدد ہوٹل تباہ

ناران میں گلیشیئر گرنے کی وجہ سے متعدد ہوٹل تباہ

Published on

ناران میں گلیشیئر گرنے کی وجہ سے متعدد ہوٹل تباہ

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں جمعرات کے روز برفانی گلیشیئر نے تباہی مچا دی، ناران جھیل روڈ پر موجود متعدد ہوٹل گلیشیئر کے نیچے دب گئے، جب کہ برف باری کے باعث شاہراہ کاغان بھی تاحال بند ہے جس کی وجہ امدادی ٹیمیں موسم بہتر ہونے پر ہی ناران پہنچ سکیں گی۔

بتایا گیا ہے کہ ناران کے مشہور سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک جانے والی روڈ پر برفانی گلیشیئر گرنے سے متعدد ہوٹل منہدم ہو گئے ہیں، تاہم آخری اطلاعات تک برفانی گلیشئر کی وجہ سے تباہ ہونے والے ہوٹلوں میں کوئی شخص موجود نہیں تھا، اس لیے تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بتایا گیا ہے کہ برفباری موسم کی وجہ سے اس علاقے کے راستے اور ہوٹل نومبر سے بند ہیں۔

کاغان ڈیولپمینٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق گلیشیئر گرنے کے باعث ہونے والی تباہی سے ہونے والے نقصان کے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

Latest articles

عراق کے پانچ بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی عائد کردی گئی

عراق کے مرکزی بینک نے مزید پانچ مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین...

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم کا سخت ٹریننگ سیشن

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے 19 فروری سے شروع ہونے...

More like this