Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsسعودی عرب کا غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو فوری طور...

سعودی عرب کا غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

Published on

سعودی عرب کا غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

اردو اننڑنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ” عرب نیوز ” نیوز کے مطابق سعودی مملکت کے ولی عہد نے کہا ہے کہ ہم غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں.انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد بند کریں۔

انہوں نے منگل کو کہا کہ سعودی عرب 1967 کی سرحدوں کے ساتھ ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک سنجیدہ اور جامع امن عمل شروع کرنے کا مطالبہ کرتا ہے.

برکس گروپ کے ورچوئل سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطین میں سلامتی اور استحکام کے حصول کا سوائے دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی فیصلوں پر عمل درآمد کے کوئی راستہ نہیں ہے.

ولی عہد نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو مسترد کر دیا ہےاور تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

شہزادہ محمد نے کہا کہ مملکت نے بحران کے آغاز سے ہی غزہ کی پٹی میں شہریوں کی حفاظت کے لیے انتھک محنت کی ہے اور علاقے میں فوری امداد کے داخلے کا مطالبہ کیا ہے۔مملکت نے اب تک 15 طیارے غزہ کی پٹی کے اندر فلسطینیوں کے لیے بھیجے ہیں جن میں پناہ گاہوں کا سامان، خوراک اور ایمبولینسیں شامل ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کے لیے ایک سمندری پل بھی قائم کیا۔

دریں اثنا، غیر معمولی برکس سربراہی اجلاس کی صدارت نے اسرائیل پر غزہ میں جنگی جرائم اور “نسل کشی” کا الزام لگایا۔

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے کہا: “اسرائیل کی طرف سے طاقت کے غیر قانونی استعمال کے ذریعے فلسطینی شہریوں کو اجتماعی سزا دینا ایک جنگی جرم ہے۔ غزہ کے باشندوں کو ادویات، ایندھن، خوراک اور پانی سے جان بوجھ کر انکار نسل کشی کے مترادف ہے۔

Latest articles

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

More like this