الرئيسيةبین الاقوامیسعودی عرب کا ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کی طرف سے فلسطین کو...

سعودی عرب کا ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کی طرف سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم

Published on

spot_img

سعودی عرب کا ناروے آئرلینڈ اور اسپین کی طرف سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کا ناروے آئرلینڈ اور اسپین کی طرف سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے فیصلے کو سراہتے ہوئے مزید ممالک کو یہی موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔

بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت کا موروثی حق حاصل ہے، دیگر ملکوں کو بھی چاہیے کہ جلد از جلد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مؤقف اختیار کریں۔

واضح رہے کہ ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کے وزرائے اعظم نے 22 مئی کو فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر سٹور نے بدھ کے روز کہا کہ دو ریاستی حل اسرائیل کے بہترین مفاد میں ہے.

آئرلینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہا کہ ان کا ملک بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔

سائمن ہیرس نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ “ہم میں سے ہر ایک اب اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جو بھی قومی اقدامات ضروری ہیں اٹھائے گا۔”

جبکہ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کی وزراء کونسل بھی 28 مئی کو ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گی۔

یہ بھی پڑھیں….
ناروے، آئرلینڈ، اسپین نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this