
پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور برینٹ فورڈ مدِ مقابل تھے جہاں ویسٹ ہیم نے ہوم گراؤنڈ پر لندن اسٹیڈیم میں برینٹ فورڈ کو 4-2 سے شکست دی ۔
برینٹ فورڈ کے خلاف میچ میں، بوون نے شاندار انداز میں تین گول (ایک ہیٹ ٹرک) کی، جس سے ویسٹ ہیم کو 4-2 سے جیتنے میں مدد ملی۔ یہ فتح اہم تھی کیونکہ اس نے پریمیئر لیگ میں ویسٹ ہیم کی مسلسل چھ میچ ہارنے کی روایت کو توڑا ۔اور اس جیت نے ویسٹ ہیم کے یورپی فٹ بال کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات کو بھی روشن کر دیا ہے ۔
بوون نے میچ کے پہلے سات منٹ میں بہت تیزی سے دو گول داغ کر ویسٹ ہیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ اگرچہ برینٹفورڈ کے نیل ماؤپے نے اپنی ٹیم کے لیے ایک گول کیا لیکن بوون نے 63ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے اپنا تیسرا گول کر دیا ۔ اس کے بعد ایمرسن نے ویسٹ ہیم کے لیے طویل فاصلے سے ایک اور گول کر کے سکور 4-1 کر دیا۔ برینٹ فورڈ کے یونے ویسا ،نے بھی گول کیا، لیکن اس سے میچ کا نتیجہ ان کے حق میں نہیں جا سکا ۔
مجموعی طور پر، جاروڈ بوون کے لیے یہ ایک یادگار رات تھی، کیونکہ بوون نے آخر کار اپنے کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کی تھی ۔ بوون ،ایک ہی میچ میں تین گول کر کے تاریخ رقم کرنے پر بہت خوش تھا ۔ کیونکہ بوون وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ہوم اسٹیڈیم میں ہیٹ ٹرک کی ، اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے پر خوش ہیں۔ یہ کامیابی ان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ماضی میں وہ ایک میچ میں تین گول کرنے کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن وہ بدقسمتی سے ایسا نہیں کر پائے تھے۔
یہ فتح ویسٹ ہیم کی پریمیئر لیگ میں برینٹ فورڈ کے خلاف اپنی چھٹی کوشش میں پہلی جیت تھی۔ اس جیت کے ساتھ، ویسٹ ہیم لیگ سٹینڈنگ میں ساتویں نمبر پر چلا گیا۔