پی سی بی کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق ذرائع نےرپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل فٹنس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی ہے۔
ذرائع کے مطابق جن کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے انہیں 9 اگست کو بلایا جائے گا کیونکہ ان کے فٹنس ٹیسٹ 10 اگست کو ہوں گے۔
ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا جائے گا پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بھی کر رکھا ہے کیونکہ وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کےفٹنس کا معیار کیسا ہے کیونکہ فٹنس کے مخصوص معیار کو برقرار رکھنا پی سی بی کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ کرکٹرز کو پانچ سے چھ مختلف ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا کیونکہ ان کی فٹنس لیول کا بین الاقوامی معیار کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔
ٹیسٹ اسکواڈ کے کچھ کھلاڑی سیریز کے آغاز سے قبل بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ میچ میں حصہ لے سکتے ہیں پیسر میر حمزہ اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 17 اگست کو پاکستان کا دورہ کرے گی پہلا ریڈ بال میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی اور دوسرا 30 اگست سے 3 ستمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔