Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsپاکستان کا افغانستان پر ’دہشت گردی‘ کے خلاف مشترکہ کارروائی پر زور

پاکستان کا افغانستان پر ’دہشت گردی‘ کے خلاف مشترکہ کارروائی پر زور

Published on

پاکستان کا افغانستان پر ’دہشت گردی‘ کے خلاف مشترکہ کارروائی پر زور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک(اسلام آباد کے دورے پر آئے ہوئے افغان وزیر صنعت و تجارت سے ملاقات میں پاکستان کے نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ تجارت اور علاقائی رابطوں سے تب ہی فائدہ اٹھایا جا سکے جب ’دہشت گردی‘ کے خلاف مشترکہ کارروائی کی جائے۔

پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے افغانستان کے وزیر صنعت و تجارت حاجی نورالدین عزیزی سے اسلام آباد میں ملاقات میں ’دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی‘ پر زور دیا ہے تاکہ تجارت اور علاقائی رابطوں کی افادیت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

پاکستانی وزارت خارجہ سے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان افغانستان کے ساتھ باہمی مفادات پر مبنی تعلقات کے لیے پرعزم ہے۔‘

اسلام آباد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسندوں کے خلاف کابل حکومت کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔

گذشتہ ہفتے افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی نے ایک یوٹیوب چینل ’دی ایمبیسیڈرز لاؤنج‘ میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی ٹی پی کے چھ ہزار جنگجو افغانستان میں سکون سے رہ رہے ہیں اور پاکستانی سرحد پر حملوں میں ملوث ہیں۔

پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی رواں ماہ ایک پریس کانفرنس میں کہہ چکے ہیں کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 65 فیصد جبکہ خودکش حملوں میں 500 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this