
Pakistan defeated India in the professional snooker qualifying tournament
پروفیشنل سنوکر کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی،کیو سکول ایشیا ٹورنامنٹ میں حمزہ نے بھارت کے لکشمن روات کو 4 – 2 سے شکست دی جب کہ حمزہ اکبر نے بھارتی کیوئسٹ کے خلاف آخری فریم میں 113 کا بریک بھی کھیلا۔
حمزہ اکبر دوسرے راؤنڈ میں تھائی لینڈ کے پاسا کورن سیتیکرائی سے مقابلہ کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان کے حارث طاہر نے بھی کیو سکول ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیت لیا، انہوں نے چین کے ڈونگ زیاو کو 4- 1 سے شکست دی۔
واضح رہے کہ ہر سال 4کیو سکول ٹورنامنٹ سے 12 کھلاڑی پروفیشنل سنوکر میں جگہ بناتے ہیں۔