Tuesday, November 5, 2024
الرئيسيةبین الاقوامیلبنان کے نیا غزہ بننے کی مخالفت کرتے ہیں: فرانسیسی صدر

لبنان کے نیا غزہ بننے کی مخالفت کرتے ہیں: فرانسیسی صدر

Published on

spot_img

لبنان کے نیا غزہ بننے کی مخالفت کرتے ہیں: فرانسیسی صدر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک اس بات کی مخالفت کرتا ہے کہ لبنان کو نیا غزہ بنا دیا جائے۔

یہ بات انھوں نے جمعرات کے روز مونٹریال میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ ماکروں کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو لبنان پر اپنے فضائی حملوں کو روکنا ہو گا اور حزب اللہ کو چاہیے کہ انتقام کی منطق سے جوابی کارروائی کا سلسلہ روک دے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ “ہم اسرائیل سے 21 روزہ فائر بندی کی تجویز کے نفاذ کی ضمانت کے حوالے سے بات کریں گے”۔

ایمانیول میکرون کے مطابق بنیامین نیتن یاہو غلطی کریں گے اگر انھوں نے لبنان میں جنگ بندی مسترد کر دی۔

ادھر اسرائیلی وزیر اعظم کے معاون یہ کہہ چکے ہیں کہ حزب اللہ کے ساتھ کوئی فائر بندی نہیں ہو گی۔ امریکی نیوز ویب سائٹ axios کے مطابق نیویارک کی پروز کے دوران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ “اسرائیل کا رخ اب جنگ بندی نہیں بلکہ حزب اللہ کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی جانب ہے”۔

اس سے قبل فرانس اور امریکا نے بدھ کے روز اسرائیل اور حزب اللہ کے بیچ 21 روز کی فائر بندی کی تجویز پیش کی۔ اس کا مقصد صورت حال کو کنٹرول سے باہر جانے سے روکنا ہے۔ فائر بندی کی تجویز میں عرب اور یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔

توقع ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ آئندہ دنوں میں لبنان روانہ ہوں گے۔ اس سے قبل پیرس نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ معیارات کے تعین کے لیے کام کیا تھا تا کہ اس بحران کو سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 1701 کے تحت حل کیا جا سکے۔ کہ قرار داد اقوام متحدہ نے 2006 میں اسرائیل اور حزب اللہ کے بیچ 33 روز تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد منظور کی تھی۔ قرار داد کے ذریعے اقوام متحدہ کی امن فوج کے اختیارات کا دائرہ وسیع کیا گیا جس سے اسے لبنانی فوج کی مدد کی اجازت مل گئی تا کہ لبنان کے جنوب کو ہتھیاروں اور مسلح عناصر سے پاک رکھا جا سکے۔

Latest articles

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے اردو...

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت اور منتقلی روکی جائے ، 50 ممالک کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں 50...

اللہ مجھے تباہ و برباد کرے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو، اورنگزیب کچھی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے والے...

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج، آئینی بینچز میں ججز کی نامزدگی پر غور ہوگا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت...

More like this