ناروے نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ناروے نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا ہے.
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ناروے کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ناروے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر رہا ہے۔
ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر سٹور نےکہا کہ فلسطین کو ریاست تسلیم نہ کرنے سے مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ناروے 28 مئی کو سرکاری طور پر فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کر لے گا، فلسطین کو ایک آزاد ریاست کا بنیادی حق حاصل ہے۔
دوسری جانب ناروے کے وزیرخارجہ نے اعلان کیا کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد وہ اسرائیلی نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیردفاع کو گرفتار کرلیں گے۔
یورپی یونین کے کئی ممالک نے گزشتہ ہفتوں میں اشارہ دیا ہے کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کا مؤقف تھا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے۔
ناروے، جو یورپی یونین کا رکن نہیں ہے، اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان دو ریاستی حل کا حامی رہا ہے۔
آئرلینڈ اور اسپین کی جانب سے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے کا اعلان متوقع ہے۔
واضح رہے کہ 1988 کے بعد سے اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 139 پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔