Saturday, October 5, 2024
Homeتازہ تریننجم الحسن شانتو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان...

نجم الحسن شانتو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان مقرر

نجم الحسن شانتو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان مقرر

اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے نے بلے باز نجم الحسن شانتو کو ایک سال کیلئے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے لیے نیا کپتان نامزد کر دیا ہے۔
شانتو نے شکیب الحسن کی جگہ لی، جو اس سے قبل بنگلہ دیش ٹیم کے تینوں فارمیٹس میں کپتان تھے۔ شکیب کو حال ہی میں آنکھ میں بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد شانتو کو نئے کپتان کے طور پر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا.
یاد رہے کہ شانتو اس سے قبل بھی 11 میچوں میں بنگلہ دیش ٹیم کی بطور کپتان قیادت کر چکے ہیں جس میں 2023 ورلڈ کپ کے دو میچ بھی شامل تھے۔
شانتو نے پہلی بار بنگلہ دیش کی کپتانی گذشتہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف بائلیٹرل سیریز میں کی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ حسن نے کہا کہ وہ شکیب کو تمام فارمیٹس میں کپتانی کے لیے اپنا نمبر 1 چوائس سمجھتے ہیں، تاہم آنکھ میں مسئلے کی وجہ سے بورڈ نے شانتو کو کپتانی کیلئے منتخب کرنے کا فیصلہ کیا.
شانتو اب بطور کپتان اپنی پہلی کارکردگی مارچ کے مہینے میں سری لنکا کے خلاف دکھائیں گے جس میں سری لنکا دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے نے غازی اشرف حسین کو نیا چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments