Saturday, January 18, 2025
HomeTop Newsموسی خیل:بسوں سے 23 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا...

موسی خیل:بسوں سے 23 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

Published on

موسی خیل:بسوں سے 23 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس پی ایوب اچکزئی کے مطابق راڑہ شم کے مقام پر مسافر بسوں سے اتار کر 23 افراد کو فائرنگ کرکے مارا گیا ہے۔

ایوب اچکزئی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا ہے۔

ایس پی کے مطابق تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو بھی آگ لگا کر نزر آتش کر دی ہے جبکہ ایف سی پولیس اور لیویز لاشوں کو موقع سے ہسپتال منتقل کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق راڑہ شم کے مقام پر مسلح افراد نیشنل ہائی وے پر ناکہ لگا کرکوئٹہ سے فیصل آباد جانے والے ڈائیو بس سے چھ مسافر اتار کر اغواء کرکے لے گئے .

ایک مسافر کا بیان ہے کہ دو مسافر پک اپ سے تلاشی کے دوران اتار کرلے گئے ہیں جبکہ بس اور پک اپ سے مجموعی طور پر 8 مسافر اتار اغواء کرلے گئے ہیں.

ایک مسافر کا کہنا ہے کہ مسلح افراد شناختی کارڈ چیک کرکے مسافر اتارے گئے۔

مسافر کے مطابق اغواء کئے گئے مسافروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔

اس مسافر کے مطابق بیس سے پچیس مسلح افراد نے ناکہ بندی کی ہے جبکہ مین قومی شاہراہ ایک گھنٹے سے تاحال بند ہے

Latest articles

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز...

بھارت کی فوجی قیادت کی حالیہ شرانگیزی

حال ہی میں بھارتی فوجی قیادت نے پاکستان سے متعلق کچھ شر انگیز...

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان، محمد شامی کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے ہفتے کے روز انگلینڈ کے خلاف...

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 202 رنز کی برتری حاصل کر لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف...

More like this