Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • انڈیا

بھارتی حکومت پر ’پیگاسس‘ سافٹ ویئر سے صحافیوں کی جاسوسی کرنے کا انکشاف

350908_1086459_updates

بھارتی حکومت پر ’پیگاسس‘ سافٹ ویئر سے صحافیوں کی جاسوسی کرنے کا انکشاف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے مشترکہ تحقیقات کے بعد شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت اسرائیل کے بنائے جاسوسی کے سافٹ ویئر کے ذریعے ملک کے نامور صحافیوں کو نشانہ بنانے میں ملوث پائی گئی ہے۔

28 دسمبر کو شائع ہونے والے رپورٹ میں حیران کن انکشافات سامنے آئے جس میں بتایا گیا کہ بھارت صحافیوں کے خلاف پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کررہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صحافیوں کی جاسوسی کے لیے اسرائیل کی ایک کمپنی این ایس او کا بنایا گیا سافٹ ویئر ’پیگاسس‘ استعمال ہوا ہے جو بھارت نے 2017 میں خریدا تھا۔

ایمنسٹی نے انکشاف کیا کہ اکتوبر 2023 میں ڈیجیٹل میڈیا آؤٹ لیٹ دی وائر کے بانی ایڈیٹر سدھارتھ وردراجن اور دی آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) کے جنوبی ایشیا کے ایڈیٹر آنند منگلے کے آئی فون میں جاسوسی کے سافٹ ویئر کی مدد سے دونوں کی جاسوسی کی گئی ہے۔

یہی نہیں بلکہ پیگاسس سافٹ ویئر کے ذریعے بھارت کے 300 سے زائد موبائل فون نمبرز کو ٹارگٹ کیا گیا، ان میں 40 سے زائد مودی مخالف صحافی اور کئی اہم شخصیات شامل ہیں کے فون نمبرز شامل تھے۔

اسرائیلی سافٹ ویئر صارفین کے موبائل فون میں موجود پیغامات، تصاویر، ای میلز تک رسائی حاصل کرتی ہے، صارف کی لوکیشن سمیت ان کے فون کیمرہ کی مدد سے ویڈیو بھی بنا سکتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی کمپنی نے یہ سافٹ ویئر بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک کو فروخت کیا تھا۔

بھارتی ویب سائٹس کے مطابق بھارتی حکومت پر شہریوں کے جاسوسی کے الزامات کے بعد ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا، سینئر صحافی این رام، سینئر صحافی پرنجے گہا ٹھاکرتا اور سابق وزیر مالیات یشونت سنہا سمیت 12 درخواست گزاروں نے جاسوسی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی عدالت نے حکومت پر تنقید کی کہ جاسوسی کے الزام کا تعلق شہریوں کے بنیادی حق سے ہے۔

بھارت کے سیاسی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت رکھنے والے ملک میں مودی کے دور میں آزادی صحافت کو نقصان پہنچا ہے، 2014 میں اپنے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مرتب کردہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں بھارت 180 ممالک میں 21 درجے گر کر 161 نمبر پر آ گیا ہے۔

Tags: اسرائیل ایمنسٹی بھارتی ویب سائٹس پیگاسس

Post navigation

Previous: پاکستانی ایکسپورٹرز کی جانب سے بحیرہ احمر جہاز پر حملے کے بعد انشورنس کی قیمتوں میں اضافے کی شکایت
Next: 90 سالہ رکشہ ڈرائیور جو لاکھوں کی لاٹری جیتنے کے باوجود آج بھی رکشہ ہی چلاتے

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup: Sweden defeats Tunisia 1-5-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.