بھارتی عدالت نے مودی کورٹ ہونے کا ثبوت دیا،فیصلے کے خلاف آزاد کشمیر اسمبلی میں قرارداد منظور کریں گے،سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے اپنی انتہا پسند حکومت کی ایماء پر متعصبانہ فیصلہ دیا .
سپیکر کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو کشمیری یکثر مسترد کرتے ہیں ،بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم پاکستان کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کی دعوت دیتا ہوں .
اسپیکر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو تمام انٹرنیشنل فورمز پر جانا چاہیے ،انکا مزید کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اس متعصبانہ فیصلے کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی .
چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی موجودگی میں کشمیر کی حیثیت کو کوئی بھی ملک یکطرفہ طور پر تبدیل نہیں کر سکتا بھارتی عدالت نے مودی کورٹ ہونے کا ثبوت دیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بلا کر قرارداد منظور کریں گے.