Saturday, October 5, 2024
HomeTop Newsبھارت ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کرے گا

بھارت ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کرے گا

بھارت ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کرے گا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق بھارت اگلے سال ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مردوں کے ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا جبکہ یہ ٹورنامنٹ 2027 میں بنگلہ دیش میں 50 اوور کے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ اسپانسر شپ کے حقوق کی دستاویز کے لیے اظہار دلچسپی کے دعوت نامے کے مطابق، ٹورنامنٹ میں کل 13 میچز ہوں گے، جن میں 6 ٹیمیں شامل ہوں گی بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، اور ایک چھٹی ٹیم کا فیصلہ کوالیفائنگ ایونٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔

اگرچہ تاریخوں کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ ٹورنامنٹ ستمبر میں کسی وقت منعقد کیا جا سکتا ہے.

تاہم، مردوں کا ایشیا کپ 2026 ٹورنامنٹ نہیں ہوگا اس سال ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد مردوں کے انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ ٹورنامنٹس ہوں گے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال، ایشیا کپ ایک ہائبرڈ ماڈل میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے اپنے ہوم پر چند میچوں کی میزبانی کی تھی جب کہ بھارت نے اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیلے تھے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments