Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹبھارت کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا...

بھارت کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے،شعیب ملک

بھارت کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے،شعیب ملک

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھارت پر زور دیا کہ وہ سیاست کو کھیلوں سے الگ کرے اور آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا دورہ کرے۔

ملک نے ایک مقامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو کے دوران سیاست سے پاک کرکٹ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بھارت کو پاکستان آنا چاہیے، اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ قومی ٹیم نے بھی آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت کا دورہ کیا۔

ملک نے کہا کہ ممالک کے درمیان جو بھی تحفظات ہیں، یہ ایک الگ مسئلہ ہے اور اسے الگ سے حل کیا جانا چاہیے سیاست کو کھیلوں میں نہیں آنا چاہیے پاکستانی ٹیم گزشتہ سال بھارت گئی تھی، اور اب یہ بھارتی ٹیم کے لیے بھی اچھا موقع ہے ۔

شعیب ملک نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہندوستانی ٹیم میں بہت سے ایسے کھلاڑی ہیں جو پاکستان میں نہیں کھیلے ہیں، اس لیے یہ ان کے لیے بہت اچھا موقع ہوگا ہم اچھے لوگ ہیں ہم بہت مہمان نواز لوگ ہیں، اس لیے مجھے یقین ہے کہ ہندوستانی ٹیم کو ضرور آنا چاہیے ۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری سے مارچ تک پاکستان میں ہونے والی ہے، تاہم، ٹورنامنٹ میں بھارت کی شرکت غیر یقینی ہے کیونکہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ملک کے دورے کے لیے حکومت سے اجازت طلب کی ہے۔

بھارتی میڈیا میں بی سی سی آئی کے ایک ذریعے کے حوالے سے خبریں سامنے آئیں کہ بھارتی ٹیم آئندہ آئی سی سی ایونٹ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments