Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

دوبارہ صدر منتخب ہوا تو کیپیٹل ہل حملے میں گرفتار افراد کو رہا کروں گا، ٹرمپ

ٹرمپ

دوبارہ صدر منتخب ہوا تو کیپیٹل ہل حملے میں گرفتار افراد کو رہا کروں گا، ٹرمپ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے تو وہ 2021 میں کیپیٹل حملے میں گرفتار افراد کو رہا کر دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے” اے ایف پی” کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنی سماجی ویب سائٹ ’ٹرتھ سوشل ویب سائٹ‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگر وہ دوبارہ صدر کے عہدے پر منتخب ہوئے تو ان کا ’پہلا اقدام‘ امریکا اور میکسیکو کے درمیان سرحد کو بند کرنا ہوگا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ 6 جنوری 2021 کے کیپٹل حملے کے نتیجے میں جیل میں قید ’یرغمالیوں‘ کو رہا کر دیں گے۔

یاد رہے کہ نومبر 2020 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی جیت کو چیلنج کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو واشنگٹن کی طرف مارچ کرنے پر اکسایا تھا۔

جس کے بعد ان کے ہزاروں حامیوں نے 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل کی عمارت پر اُس وقت دھاوا بولا، جب کانگریس میں جو بائیڈن کی فتح کی توثیق کے لیے اجلاس جاری تھا۔

اس حملے کے بعد گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے محکمہ انصاف کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق تب سے لے کر اب تک کے 38 مہینوں میں لگ بھگ ایک ہزار 358 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے جبکہ تقریباً 500 افراد کو قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

77 سالہ ریپبلکن رہنما نے اپنے حامیوں سے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ دوسری بار چار سالہ مدت کے لیے منتخب ہوئے تو وہ غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے، 2016 اور 2020 کے درمیان پہلی مدت کے دوران ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میکسیکو سرحد پر نئی رکاوٹیں کھڑی کی تھیں۔

ٹرمپ اس سے پہلے بھی اس بارے میں بات کر چکے ہیں کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو وہ کیا کریں گے، دسمبر میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد ڈکٹیٹر کی طرح کام نہیں کریں گے، اس کےعلاوہ یہ پہلا موقع نہیں جب انہوں نے جیل میں قید اپنے حامیوں کو ’یرغمال‘ کہا یا انہیں رہا کرنے سے متعلق بیان دیا ہو۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کو چار مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے، وہ 5 نومبر کے انتخابات میں بائیڈن کو چیلنج کرنے کے لیے ریپبلکن امیدوار بننے کے لیے تیار ہیں۔

Tags: امریکا ڈونلڈ ٹرمپ صدر کیپیٹل ہل

Post navigation

Previous: پی ایس ایل9:ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی
Next: ترک صدر رجب طیب اردگان کا آصف زرداری کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.