آئی سی سی رینکنگ: بابر رضوان اور شاہین کی ترقی

0
225
Decision to make Babar Azam captain again
Decision to make Babar Azam captain again

آئی سی سی رینکنگ: بابر رضوان اور شاہین کی ترقی

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابق بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ اپ ڈیٹ جاری ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹرز نے بہتر جگہ بنا لی.

ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم، دو درجے بہتری کے ساتھ تیسرے سعود شکیل، ایک درجہ بہتری کے ساتھ 14ویں اور محمد رضوان ایک درجے بہتری کے ساتھ 17ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی ایک درجہ ترقی کر کے ٹاپ 10 میں واپس آ گئے ہیں۔

بابر، اب بھی ون ڈے بلے بازوں کی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں لیکن ان کے بعد ہندوستان کے شبمن گل صرف 23 پوائنٹس کے فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے بلے بازوں کی فہرست میں فخر زمان، بدستور 13 ویں نمبر پر ہیں امام الحق، ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 16 ویں نمبر پر ہیں۔

آفریدی ون ڈے باؤلرز کی درجہ بندی میں بھی ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں حارث رؤف بھی ایک درجہ ترقی کر کے 23ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ہندوستان کے آف اسپنر روی چندرن ایشون، نے آئی سی سی ٹیسٹ باؤلرز کی درجہ بندی میں دوبارہ سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔