Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹآئی سی سی نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کمنٹری...

آئی سی سی نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ستاروں سے مزین کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔

شارجہ میں شیڈول ایونٹ میں ورلڈ کپ کی فاتح میل جونز، لیزا اسٹالیکر، سٹیسی این کنگ، اور لیڈیا گرین وے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، سابق بین الاقوامی ستارے جیسے انجم چوپڑا، کیٹی مارٹن، اور سابق ہندوستانی خواتین کے ہیڈ کوچ ڈبلیو وی رمن کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کاس نائیڈو اور لورا میک گولڈرک کریں گی۔

دریں اثناء پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان ویمن ٹیم کو گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا ہے گروپ بی میں بنگلہ دیش، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

پاکستانی اسکوڈ:فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب۔ اور طوبہ حسن

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments