Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsغزہ جنگ بندی ، مزید قیدیوں کی رہائی متوقع 2 روز...

غزہ جنگ بندی ، مزید قیدیوں کی رہائی متوقع 2 روز کی توسیع انتہائی کم ہے: اقوام متحدہ

Published on

spot_img

غزہ جنگ بندی ، مزید قیدیوں کی رہائی متوقع 2 روز کی توسیع انتہائی کم ہے: اقوام متحدہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے پانچویں روز مزید قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، حماس نے آج رہا کئے جانے والے 10 اسرائیلی قیدیوں کی فہرست اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کو بھجوا دی ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے حماس، اسرائیل جنگ بندی کے کم مدتی وقفے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کا وقفہ امن کی ایک جھلک تو ہو سکتی ہے لیکن یہ حل نہیں ہے۔

قطر اور مصر کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے میں مزید 2 روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے، قطری وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہوجائے۔عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس دو روز میں 20 یرغمالیوں جبکہ اسرائیل 60 فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حماس اور اسرائیل کی جانب سے مزید دو دن کی عارضی جنگ بندی کا دورانیہ انتہائی کم قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں بروقت امداد منتقلی کیلئے مزید راہداری کھولنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کیلئے انتہائی کم ہے۔

واضح رہے کہ کئی روز کی بمباری کے بعد 3 روز قبل اسرائیل نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، عارضی جنگ بندی کا وقت ختم ہونے کے بعد حماس اور اسرائیل کی جانب سے مزید 2 دن کی توسیع کر دی گئی۔

عارضی جنگ بندی کے بعد چار روز کے دوران حماس نے اب تک 39 اسرائیلی شہریوں سمیت 58 یرغمالیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیل کی جانب سے 117 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کیا گیا۔مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل نے محصور غزہ پر 44 روز تک حملے جاری رکھے، وحشیانہ بمباری میں 14 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں بچوں اور عورتوں کی کثیر تعداد شامل ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this