سابق وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

0
45

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے سابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی.

بلوچستان حکومت کے سابق وزیر سکندر عمرانی نے بھی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ سید نظام الدین، سید حمید، نصیر احمد بزنجو، میر عبدالوہاب بزنجو و دیگر بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے.

سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی بلوچستان کی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہا، صدر آصف زرداری سے ملاقات میں اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کے موقع پر علی حسن زہری بھی موجود تھے .