الرئيسيةکھیلایف اے کپ میں دو بڑی ٹیموں کا ٹکراو، آرسنل بمقابلہ...

ایف اے کپ میں دو بڑی ٹیموں کا ٹکراو، آرسنل بمقابلہ لیور پول

Published on

spot_img
Match statistics, Liverpool vs Arsenal
Match statistics, Liverpool vs Arsenal

پریمیئر لیگ کی دو بڑی ٹیموں کے درمیان FA کپ کے سنسنی خیز تصادم میں، لیورپول نے ایمریٹس اسٹیڈیم میں آرسنل کے خلاف 2-0 سے فتح حاصل کی۔ مایکل آرٹیٹا کی ٹیم آرسنل کی جانب سے پہلے ہاف میں مضبوط کارکردگی کے باوجود کوئی گول اسکور نہ ہو سکا، اس جدوجہد میں مارٹن اوڈیگارڈ نے دو دفعہ بار کو مارا اور ریس نیلسن اور کائی ہاورٹز کے مواقع بھی ضائع ہوے، دوسری جانب لیورپول مضبوطی سے قائم رہنے میں کامیاب رہا۔

لیورپول کو اہم کھلاڑیوں ورجل وین ڈجک ، جو بیماری کی وجہ سے غیر حاضر تھے اور محمد صلاح جو اس وقت افریقہ کپ آف نیشنز میں حصہ لے رہے ہیں ،کے بغیر کھیلنا چیلنج کے مترادف تھا۔ اس کے باوجود، لیورپول کا دفاع کامیاب رہا، ٹرینٹ الیگزینڈر-آرنلڈ نے بار کو نشانہ بنایا اور گول کیپر آرون رامسڈیل نے اس اہم کوشش کو بچایا۔

جیسے ہی ایف اے کپ ٹائی اپنے 80 ویں منٹ کے قریب پہنچی، ایک اہم موڑ ، اس وقت آیا جب جیکب کیویئر نے، الیگزینڈر-آرنلڈ کی فری کک کا دفاع کرنے کی کوشش کے دوران حادثاتی طور پہ بال کو اپنے گول میں مار دیا اور اس انحراف نے لیورپول کو برتری دلادی۔ نتیجہ سٹاپج ٹائم میں سیل ہو گیاجب لوئس ڈیاز نے ایک مہلک وقفے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بال کو گول میں داغ دیا اور یوں لیور پول نے آرسنل کو ایک اہم میچ میں ہرا کر ایف اے کپ سے باہر کر دیا۔

Match statistics, Liverpool vs Arsenal
Match statistics, Liverpool vs Arsenal

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this