Saturday, October 5, 2024
Homeپاکستانخیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں بشمول مانسہرہ، سوات میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں بشمول مانسہرہ، سوات میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں بشمول مانسہرہ، سوات میں زلزلے کے جھٹکے

مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، سوات، شناگلہ، چترال، بٹگرام ، باجوڑ اور مالاکنڈ میں محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5 ریکٹر سکیل ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 211 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا.

واضح رہے کہ 15 جولائی کو بلوچستان کے ضلع ژوب اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، انتظامیہ نے ہسپتالوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments