Friday, July 5, 2024
افغانستانڈیرہ اسماعیل خان حملہ، پاکستان کا افغان عبوری حکومت سے شدید احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان حملہ، پاکستان کا افغان عبوری حکومت سے شدید احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان حملہ، پاکستان کا افغان عبوری حکومت سے شدید احتجاج

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان حملے کے تناظر میں افغان عبوری حکومت سے شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے افغان ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ حوالے کیا ہے جس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان عبوری حکومت سے واقعے کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کیخلاف سخت ایکشن لینےپر زور دیا ہے۔جبکہ افغان حکومت سے کالعدم ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجود قیادت اور دہشتگردوں کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔

دفتر خارجہ کے مطابق کے افغان ناظم الامور سے کہا گیا کہ وہ فوری طور پر افغان عبوری حکومت کو آگاہ کریں کہ حالیہ حملے کے مرتکب افراد کے خلاف مکمل تحقیقات اور سخت کارروائی کی جائے۔

پاکستان نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت اعلی سطح پر دہشت گردی کے واقعے کی عوامی سطح پر مذمت کرے۔ اور تمام دہشت گرد گروہوں، ان کی قیادت، اور ان کی پناہ گاہوں کے خلاف فوری طور پر قابل تصدیق کارروائیاں کریں۔

مطالبے میں مزید کہا گیا کہ حملے کے مرتکب افراد اور افغانستان میں ٹی ٹی پی کی قیادت کو پکڑ کر حکومت پاکستان کے حوالے کیا جائے اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آج کا دہشت گردانہ حملہ خطے میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کے خطرے کی ایک اور یاد دہانی ہے۔ اس لعنت کو شکست دینے کے لیے ہمیں اپنی تمام تر اجتماعی طاقت کے ساتھ عزم سے کام لینا چاہیے۔ اپنی طرف سے، پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

دیگر خبریں

Trending

The Taliban rejected any discussion on Afghanistan's internal issues, including women's rights

طالبان نے خواتین کے حقوق سمیت افغانستان کے “اندرونی مسائل” پر...

0
طالبان نے خواتین کے حقوق سمیت افغانستان کے "اندرونی مسائل" پر کسی بھی قسم کی بات چیت کو مسترد کر دیا اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)...